اردو ادب، اردو زبان کے ان رنگوں کا نام ہے جنہیں ہر دور میں شعرا، افسانہ نگار اور دیگر قلم کاروں نے اپنے قلم کی نوک سے بکھیرا ہے. ایسے ہی کچھ رنگ ہم یہاں بکھیرنے کی کوشش کرتے ہیں. اگر آپ بھی ان رنگوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو یہاں خوش آمدید کہتے ہیں.
Saturday, 29 April 2017
نکتہ چیں ہے غم دل اس کو سنائے نہ بنے
نکتہ چیں ہے غم دل اس کو سنائے نہ بنے
کیا بنے بات جہاں بات بتائے نہ بنے
میں بلاتا تو ہوں اس کو مگر اے جذبۂ دل
اس پہ بن جائے کچھ ایسی کہ بن آئے نہ بنے
کھیل سمجھا ہے کہیں چھوڑ نہ دے بھول نہ جائے
کاش یوں بھی ہو کہ بن میرے ستائے نہ بنے
غیر پھرتا ہے لیے یوں ترے خط کو کہ اگر
کوئی پوچھے کہ یہ کیا ہے تو چھپائے نہ بنے
اس نزاکت کا برا ہو وہ بھلے ہیں تو کیا
ہاتھ آویں تو انہیں ہاتھ لگائے نہ بنے
کہہ سکے کون کہ یہ جلوہ گری کس کی ہے
پردہ چھوڑا ہے وہ اس نے کہ اٹھائے نہ بنے
موت کی راہ نہ دیکھوں کہ بن آئے نہ رہے
تم کو چاہوں کہ نہ آؤ تو بلائے نہ بنے
بوجھ وہ سر سے گرا ہے کہ اٹھائے نہ اٹھے
کام وہ آن پڑا ہے کہ بنائے نہ بنے
عشق پر زور نہیں ہے یہ وہ آتش غالبؔ
کہ لگائے نہ لگے اور بجھائے نہ بنے
Monday, 24 April 2017
Tuesday, 18 April 2017
Ye Muhabbat bhi aik Neki hai..
#urdu #poetry #urdupoetry #urdushayari #urduquotes #urduadab #urduposts #pakistan #quotes #quoteoftheday #bestquotes #arabic #urdulovers #pakistani اردوشاعری #اقوال #زریں #اردو #پاکستان #اردو_ادب #شاعری #
#dard #aqal #dosti #dost #muhabbet #ishq #love #attitude #emotional #trust #truelove #deep #lovelyrics #sadwords #urdulove #sadquotes #lovequotes #poetry #love #shayari #urduquotes #urduadab #quotes #urdulovers #shair #urdushair #hindipoetry
Monday, 17 April 2017
Ye Deen Bara Qeemti hai (یہ دین بڑا قیمتی ہے)
ایک استاد تھا وہ اکثر اپنے شاگردوں سے کہا کرتا تھا کہ یہ دین بڑا قیمتی ہے۔ ایک روز ایک طالب علم کا جوتا پھٹ گیا۔ وہ موچی کے پاس گیا اور کہا: میرا جوتا مرمت کردو۔ اس کے بدلہ میں ، میں تمہیں دین کا ایک مسئلہ بتاؤں گا۔
موچی نے کہا :اپنا مسئلہ رکھ اپنے پاس۔ مجھے پیسے دے۔طالبِ علم نے کہا :میرے پاس پیسے تونہیں ہیں۔
موچی کسی صورت نہ مانا۔ اور بغیر پیسے کے جوتا مرمت نہ کیا۔طالبِ علم اپنے استاد کے پاس گیا اور سارا واقعہ سُنا کر کہا:
لوگوں کے نزدیک دین کی قیمت کچھ بھی نہیں۔ استاد عقل مند تھے: طالبِ علم سے کہا:
اچھا تم ایسا کرو: میں تمہیں ایک موتی دیتا ہوں تم سبزی منڈی جا کر اس کی قیمت معلوم کرو۔
وہ طالبِ علم موتی لے کر سبزی منڈی پہنچا اور ایک سبزی فروش سے کہا:
Subscribe to:
Posts (Atom)
Featured post
Popular
-
Shamma karma koi zanjeer hum safraan Jis ko jana hai Chala jaye, Ijaazat hai